• خواندن
  • نمایش تاریخچه
  • ویرایش
 

امالہ (اردو)

ذخیره مقاله با فرمت پی دی اف



دوائی کو مقعد (مقام پاخانہ) کے ذریعے بڑی آنت میں داخل کرنے کو امالہکہتے ہیں۔



طہارت، روزہ


انسان کے جسم کے اندر کسی چیز کا خون سے آلودہ ہونا، اس کی نجاست کا باعث نہیں بنتا۔ اسی وجہ اگر وہ اوزار یا دوائی انسان کے جسم کے اندر پاخانے سے آلودہ ہو لیکن باہر آنے کے بعد اس پر کوئی نجاست نہ پائی جاتی ہو تو وہ پاک ہے؛ لیکن کچھ فقہاء کا نظریہ یہ ہے کہ اگر ہمیں یقینی طور پر علم ہو کہ یہ اوزار جسم کے اندر نجاست سے آلودہ ہوا ہے تو اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔
[۱] طباطبایی یزدی، محمدکاظم، العروة الوثقی، ج۱، ص۱۲۲.

اسی طرح اگر امالہ کی دوائی، جسم سے باہر آتے ہوئے کسی ںجاست سے آلودہ نہ ہو تو وضو کو باطل نہیں کرتی۔
[۲] طباطبایی یزدی، محمدکاظم، العروة الوثقی، ج۱، ص۳۴۸




فقہاء کے ایک گروہ کا نظریہ یہ ہے کہ اگر مایعات کے ذریعے امالہ کیا جائے تو روزہ باطل ہو جاتا ہے؛ لیکن کسی معین واجب روزہ جیسا کہ ماہ مبارک رمضان کے روزے میں کیا صرف واجب روزے کی قضاواجب ہے یا پھر مکلف کو کفارہ بھی دینا پڑے گا، اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
[۳] نجفی جواهری، محمدحسن، جواهر الکلام، ج۱۶، ص۲۷۴-۲۷۵.


۳.۱ - روزے کی حالت میں ضروری امالہ

جو فقہاء عام طور پر کفارے کو بھی واجب سمجھتے ہیں، وہ بھی ضرورت اور اضطرار کی حالت میں انجام پانے والے امالے کی صورت میں کفارہ کو واجب نہیں سمجھتے بلکہ صرف روزے کو قضا کرنا ہی واجب ہے۔
[۴] طباطبایی حکیم، محسن، مستمسک العروة الوثقی، ج۹، ص۳۰۶.


۳.۲ - روزے کی حالت میں غیر ضروری امالہ

واجب معین (ماہ مبارک رمضان) اور ماہ مبارک رمضان کے قضا روزے میں ظہر کے بعد، مایعات کے ساتھ غیر ضروری امالہ کرنا قول مشہور کے مطابق حرام ہے۔
[۵] تکمیل مشارق الشموس، ص۳۴۳ـ۳۴۴.


اکثر فقہاء کے ہاں، جامد اشیاء کے ساتھ امالہ کرنا روزہ دار فرد پر حرام نہیں ہے، اگرچہ اس میں بھی کراہت ہے۔
[۶] نجفی جواهری، محمدحسن، جواهر الکلام، ج۱۶، ص۲۷۵.



۱. طباطبایی یزدی، محمدکاظم، العروة الوثقی، ج۱، ص۱۲۲.
۲. طباطبایی یزدی، محمدکاظم، العروة الوثقی، ج۱، ص۳۴۸
۳. نجفی جواهری، محمدحسن، جواهر الکلام، ج۱۶، ص۲۷۴-۲۷۵.
۴. طباطبایی حکیم، محسن، مستمسک العروة الوثقی، ج۹، ص۳۰۶.
۵. تکمیل مشارق الشموس، ص۳۴۳ـ۳۴۴.
۶. نجفی جواهری، محمدحسن، جواهر الکلام، ج۱۶، ص۲۷۵.



فرہنگ فقہ بمطابق مذہب اہل بیت علیہم السلام،ج۱، ص٦٧٧.    




رده‌های این صفحه : روزہ | طہارت | فقہی احکام | مقالات اردو | وضو




جعبه ابزار