باب بنی شیبہ
ذخیره مقاله با فرمت پی دی اف
باب بنی شیعہ یا باب بنی الشمس
مسجد الحرام کا ایک دروازہ ہے اور اس باب سے مسجد الحرام میں داخل ہونا
مستحب ہے۔
باب بنی شیبہ مسجد الحرام کا ایک دروازہ ہے۔ یہ باب مسجد الحرام کے
مشرق میں ہے اور
مسعیٰ کے سامنے ہے۔ مسجد الحرام کی توسیع کے دوران یہ مسجد کے احاطے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ باب بنی شیبہ اس وقت موجودہ باب السلام کے سامنے اور
مسجد کے منفرد ستونوں کے نزدیک واقع ہے۔
لہٰذا باب السّلام سے داخل ہونے اور اس کے موازی مسجد کی طرف آگے بڑھنے سے باب بنی شیبہ سے داخل ہونا صادق آتا ہے۔ باب
حج میں یہ مطلب مذکور ہے۔
مسجد الحرام میں باب بنی شیبہ سے داخل ہونا مستحب ہے۔
روایات کے مطابق
ہبل نامی بت کو
کعبہ کی چھت سے گرائے جانے کے بعد حضرت
علیؑ نے اسے باب بنی شیبہ کے پاس
مسجد کے راستے میں دفن کیا تھا۔ اس دروازے سے وارد ہو کر اس
بت کو پاؤں تلے روندا جاتا ہے۔
مسجد میں داخل ہوتے وقت باب بنی شیبہ کے مقام پر وارد ہونے والی دعا کو پڑھنا
مستحب ہے۔
شیبہ ایک شخص کا نام ہے کہ جو
فتح مکہ کے موقع پر
مسلمان ہوا اور پیغمبرؐ نے اسے
کعبہ کا کلید بردار مقرر فرمایا۔
قبیلہ بنو شیبہ عرصہ دراز تک خانہ
خدا کے چابی بردار رہے۔
فرهنگ فقه مطابق مذهب اهل بیت علیهم السلام، ج۲، ص۳۵