پانی، کو عربی زبان میں «ماء» کہتے ہیں۔ قرآن کریم میں لفظ «ماء» مختلف معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ الف) معروف پانی جیسے بارش کا پانی، کنویں کا پانی وغیرہ۔ ب) نطفہ ج) عالم آخرت کے پانی پانی جب بصورت اطلاق(بلاقید) بولا جاتا ہے تو اس کا وہی معروف معنی ذہن میں آتا ہے۔ لہٰذا یہاں پر اس کے دیگر دو معنوں پر بحث نہیں کی جائے گی۔ کتاب فرھنگ قرآن میں پانی کے عنوان کے تحت «بحر»، «سری»، «سقی»، «عین»، «غسل»، «غرق»، «غیث»، «ماء»، «مشرب»، «مدرار»، «معین»، «نهر» و «وَدْق» جیسے قرآنی کلمات سے استفادہ کیا گیا ہے۔