حدیثِ ضعیف
ذخیره مقاله با فرمت پی دی اف
حديثِ ضعيف
خبر واحد كى اقسام ميں سے ايك قسم ہے۔
علم درايت ميں حديثِ ضعيف ايك اصطلاح ہے۔
.
اس حديث كو ضعيف كہا جاتا ہے جس حديث كے تمام يا بعض راويوں ميں وہ شرائط نہ پائى جاتى ہوں جو
حديثِ صحيح ،
حديثِ حسن اور
حديثِ موثق ميں معتبر شمار كى جاتى ہيں، مثلا
سندِ حديث ميں كوئى ايسا
راوى موجود ہو جو مجہول يا
فاسد العقيدة ہو اور اس كى توثيق وارد نہ ہوئى ہو اگرچے حديث كى سند ميں موجود بقيہ راوى امامى اور
عادل ہوں۔ ايسى حديث كو ضعيف كہا جائے گا۔
حديثِ ضعيف كو اگر بيرونى قرائن اور شواہد سے قطع نظر ملاحظہ كيا جائے تو وہ حجّت نہيں ہے، ليكن اگر مضمونِ حديث پر
مشہور علماء كا عمل موجود ہے تو آيا يہ عملِ مشہور اس حديث كے ضعف كا جبران كرتا ہے يا نہيں ؟ اس مسئلہ ميں علماء كا اختلاف ہے۔
مشہور كى نظر يہ ہے كہ عملِ مشہور حديث كے ضعف كا جبران كرتا ہے۔
قولِ مشہور يہ ہے كہ
سنن ،
مستحبات اور
مكروہات ميں عملِ مشہور ضعيف احاديث كا جبران كرتا ہے اس ليے اصطلاح ميں اس كو قاعدہ
تسامح در ادلّہ سنن سے تعبير كيا جاتا ہے۔
فرهنگ فقه مطابق مذهب اهل بیت، ج۳، ص۲۶۵-۲۶۶. http://wikifeqh.ir/%D۸%AD%D۸%AF%DB%۸C%D۸%AB_%D۸%B۶%D۸%B۹%DB%۸C%D۹%۸۱