• خواندن
  • نمایش تاریخچه
  • ویرایش
 

روایت ضریر

ذخیره مقاله با فرمت پی دی اف




روايت ضرير علم حدیث كى ايك اصطلاح ہے۔ روايت ضرير اس روايت كو كہتے ہيں جو ايك نابينا كے توسط سے نقل كى گئى ہو۔



ضرير لغت ميں نابينا كو كہتے ہيں۔
اصطلاح ميں روايت ضرير اس روايت كو كہتے ہيں كہ ايك نابينا شخص نے جس كو نقل كيا ۔ فرق نہيں پڑتا كہ وہ شخص پيدائشى نابينا تھا يا كسى مرض كے عارض ہونے كى وجہ سے نابينا ہو گيا۔

۱.۱ - اقوال علماء

نابينا شخص كى روايت كو قبول كرنے كے بارے ميں درج ذيل اقوال ہيں:
۱- اگر نابينا راوى ميں راوى ميں معتبر ديگر شرائط پائى جائيں تو اس كو قبول كيا جائے گا۔
نابينا كى روايت قبول كرنے ميں كسى قسم كا اختلاف وارد نہيں ہوا بلكہ تمام صحابہ اور سلف و خلف نابينا كى روايت كے قبول كرنے ميں متفق ہيں۔
۲- نابينا كى رروايت قابل قبول نہيں ہے۔ يہ قول بعض اہل سنت داشنمندوں كى طرف منسوب ہے۔


بعض كا نظريہ ہے كہ اگر نابينا راوى نے استادِ حديث سے حديث خود سنى ليكن اس كو صحيح حفظ نہ كر سكا تو اس حديث كو اس وقت تك نقل نہيں كر سكتے جب تك وہ كسى ثقہ شخص سے مدد نہ لے كہ نابينا نے جو سنا يا لكھا ہے اس كے محفوظ كرنے ميں كسى قسم كى تبديلى نہيں ہوئى اور اور جب ثقہ اس كے ليے حديث كو پڑھ رہا ہو يہ قدر احتياط كرے كہ اس كو ظن حاصل ہو جائے كہ حديث ميں كسى قسم كى تبديلى واقع نہيں ہوئى ہے۔


اس اصطلاح كو روايتِ نابينا، حديثِ نابينا، خبرِ نابينا، خبر ضرير اور حديث ضرير سے بھى تعبير كيا جاتا ہے۔
.
[۳] مامقانی، عبدالله، مقباس الهدایه، ج۳، ص۲۲۴.



۱. شهید ثانی، زین‌الدین، الرعایة فی علم الدرایه، ص۳۰۷.    
۲. مامقانی، عبدالله، مقباس الهدایه، ج۲، ص۵۱.    
۳. مامقانی، عبدالله، مقباس الهدایه، ج۳، ص۲۲۴.




پایگاه مدیریت اطلاعات علوم اسلامی، برگرفته از مقاله «روایت ضریر»، تاریخ بازیابی ۱۳۹۶/۹/۲۲.    


رده‌های این صفحه : اصطلاحات حدیثی | مقالات اردو




جعبه ابزار