﴿۲۳﴾ «اگر یہ قرآن اللہ کے علاوہ کسی اور کا بھیجا ہوا ہوتا تو تم اس میں کافی اختلاف پاتے۔» «وَ إِنَّ الْقُرْآنَظَاهِرُهُأَنِیقٌ وَ بَاطِنُهُعَمِیقٌ،» ﴿۲۴﴾ اور یہ کہ اس کا ظاہر خوش نما اور باطن گہرا ہے «لَا تَفْنَیعَجَائِبُهُ،» ﴿۲۵﴾ نہ اس کے عجائبات مٹنے والے «وَ لَا تَنْقَضِیغَرَائِبُهُ،» ﴿۲۶﴾ اور نہ اس کے لطائف ختم ہونے والے ہیں «وَ لَا تُکْشَفُالظُّلُمَاتُ إلَّا بِهِ.» ﴿۲۷﴾ ظلمت (جہالت) کا پردہ اسی سے چاک کیا جاتا ہے۔