• خواندن
  • نمایش تاریخچه
  • ویرایش
 

آب جاری (اردو)

ذخیره مقاله با فرمت پی دی اف



در دست ویرایش
زمین سے خود بخود ابلنے والے پانی جیسا کہ چشمہ، یا مصنوعی طریقے سے ایجاد کیے گئے چشمے (قنات) کے پانی کو اگر روان ہو تو جاری کہا جاتا ہے۔ آب جاری آب مطلق کی اقسام میں سے ہے۔



طہارت، زکات، خمس


قول مشہور کے مطابق "جاری" کا عنوان محقق ہونے کے لئے ضروری ہے کہ وہ پانی ایک تو رواں ہو اور دوسرا یہ کہ زمین سے ابلے۔ دوسرے دو اقوال میں سے ایک کے مطابق صرف اگر کسی منبع سے متصل ہو کر زمین پر رواں ہو تو بھی اس کو جاری کہا جا سکتا ہے، اور دوسرے قول کے مطابق صرف اگر زمین سے ابل رہا ہو اور چاہے ابھی رواں نہ بھی ہو تو اس کو جاری کہا جا سکتا ہے۔



آب جاری چاہے اس کی مقدار "کُر" سے تھوڑی ہی کیوں نہ ہو، کسی نجاست کی ملاقات سے نجس نہیں ہوتا، ہاں البتہ اگر نجاست کی وجہ سے اس کی بو، رنگ یا ذائقہ تبدیل ہو جائے تو پھر نجس ہو جاتا ہے۔


اگر آب جاری نجس ہو جائے تو اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ اس میں سے نجاست کی بو، رنگ یا ذائقہ ختم ہو جائے (چاہے یہ ختم ہونا خود بخود ہی کیوں نہ ہو) اس میں شرط یہی ہے کہ یہ نجس پانی نئے ابلنے والے پانی کے ساتھ مل جائے اور کیا اس نئے پانی سے ملے بغیر بھی یہ پاک ہو سکتا ہے یا نہیں، اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
آب جاری سے جڑے ہوئے راکد پانی (ایک جگہ کھڑے ہوئے پانی) کا بھی یہی حکم ہے۔


مشہور کا یہی نظریہ ہے کہ زمین سے ابلا ہوا پانی، جو ایک جگہ رکا ہوا ہے اور رواں نہیں ہے، وہ بھی نجاست کی ملاقات سے نجس نہ ہونے کے حکم میں آب جاری کی طرح ہے چاہے اس کی مقدار کُر سے تھوڑی ہی کیوں نہ ہو۔


ایسے غلات(گندم، جو، کھجور اور کشمش) جن کو آب جاری سے سیراب کیا گیا ہو، ان کی زکات کی مقدار دسواں حصہ بنتی ہے۔


کوئی بھی فرد مباح زمین میں اس کے آب جاری کو استعمال کر سکتا ہے، اور حیازت کی صورت میں صرف اسی حصے کا مالک بن سکتا ہے جس کی حیازت کی ہے۔


۱. خویی، ابوالقاسم، التنقیح، ج۱، ص۱۱۲.    
۲. نجفی جواهری، محمدحسن، جواهر الکلام، ج۱، ص۷۵.    
۳. نجفی جواهری، محمدحسن، جواهر الکلام، ج۱، ص۸۴-۸۵.    
۴. نجفی جواهری، محمدحسن، جواهر الکلام، ج۱، ص۹۰.    
۵. طباطبایی، یزدی، محمدکاظم، العروة الوثقی، ج۱، ص۷۴.    
۶. طباطبایی یزدی، محمدکاظم، العروة الوثقی، ج۱، ص۹۵.    
۷. طباطبایی یزدی، محمدکاظم، العروة الوثقی، ج۴، ص۶۸.    
۸. نجفی جواهری، محمدحسن، جواهر الکلام، ج۱۶، ص۱۲۳.    
۹. نجفی جواهری، محمدحسن، جواهر الکلام، ج۳۸، ص۱۲۹.    



فرهنگ فقه مطابق مذهب اهل بیت علیهم السلام، ج۱، ص۹۴.    




رده‌های این صفحه : پانی | طہارت | فقہی مسائل | مقالات اردو




جعبه ابزار